پاکستان دنیابھر میں گندم پیداکرنے والے ممالک میں ساتویں، کپاس میں چوتھے، چینی میں چھٹے، چاول میں تیرہویں اور مکئی میں بیسویں نمبر پرآگیا

پاکستان دنیابھر میں گندم پیداکرنے والے ممالک میں ساتویں ، کپاس میں چوتھے ، چینی میں چھٹے ، چاول میں تیرہویں اور مکئی میں بیسویں نمبر پرآگیاہے تاہم اگر کاشتکار ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تو یہ رینکنگ مزید بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ ایوب ریسرچ کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ادارہ پاکستان کا سب سے بڑا زرعی تحقیقاتی ادارہ ہے اور اس ادارہ کی مختلف فصلوں کی وضع کردہ نئی اقسام سے گندم ، کپاس، دھان اورکماد وغیرہ کی فی ایکڑ پیداوار میںنمایا ں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ادارہ کے زرعی سائنسدانوں کی تحقیقاتی کاوشوں کے نتیجہ میں پاکستان کپاس ، چاول ، چینی ، سبزیوں ، آم او ر کنو وغیرہ کی برآمدات کے قابل ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زرعی خود کفالت اور ملکی معیشت کے استحکام کا دارومدار زراعت کے شعبہ کی کارکردگی پر منحصر ہے جس کیلئے پنجاب حکومت نے زرعی تحقیق کے فروغ کیلئے فنڈز میں 2 سو گنا اضافہ کیا ہے جس سے مختلف فصلوں کی نئی اقسام متعارف کرائی جائیں گی۔

جواب دیجئے