دھان کے بیج اور اس کی روئیدگی

بیج ہمیشہ صاف ستھرا، تندرست اور توانا ہوناچاہئے۔ اور بیج اس کھیت سے حاصل کیاجائے۔ جہاں کوئی بیماری نہ آئی ہو۔ بیج کا اگاو 80 فیصد سے کم نہ ہو۔ اس کا اگاو معلوم کرنے کے لئے بیج کی لاٹ سےکم ازکم چار سو بیج لیں اور ان کو چوبیس گھنٹے کےلئے پانی میں بھگو دیں۔ پھر انہیں گیلے کپڑے میں لپیٹ کر سائے میں 36 تا48 گھنٹے کے لئے رکھیں۔ یہ احتیاط کریں کہ کپڑا گیلا رہے۔ اس دوران بیج انگوری مار آئےگا۔ اب نہیں گن کرفیصد اگاو نکال لیں اور شرح بیج اس کے مطابق استعمال کریں۔

صحت مند بیج کے حصول کا طریقہ:

اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے خالص،صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ بیج کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ دھان کا اچھا بیج پیدا کرنے کےلئے پنجاب میں بہت سے ادارے کا م کر رہے ہیں۔ جن میں تحقیقاتی ادارہ دھان ، کالا شاہ کا کو سر فہرست ہے۔ لیکن یہ سب ادارے مل کر کسان کی ضروریات کا 40 فیصد بیج پیدا کرتےہیں۔ لہٰذا کاشتکاربھائیوں کےلئے ضروری ہے کہ وہ خود اچھا بیج پید ا کریں۔ اپنا بیج پیدا کرنے کیلئے درج ذیل ہدایات کو مدنظر رکھیں۔ 1۔جس کھیت سے بیج رکھنا ہو اس کھیت سے دوسری اقسام کے پودے ، بیماریوں اور کیڑوں کے حملے سے متاثرہ پودے کاٹ کر علیحدہ کریں۔ 2۔ ترجیحی طور پر ہاتھ سے کاٹی ہوئی فصل کا بیج استعمال کریں۔ 3۔ پھنڈائی کرتے وقت پہلی پھنڈ والا بیج استعمال کریں۔ کیونکہ پہلی پھنڈکا بیج صحت مند اور موٹا ہوتاہے۔ 4۔ پھنڈائی اور ستھرائی کے بعد بیج کو اچھی طرح دھوپ میں خشک اور صفائی کرکے ہو ادار جگہ پر سٹور کریں۔ 5۔ کمبائن سے کاٹی ہوئی فصل کا صحت مند اور موٹا بیج استعمال کریں ٹوٹا ہو ا ، اور غیر بختہ بیج ہر گز استعمال نہ کریں۔ 6۔ سٹور کرنے کے لئے پٹ سن کی بوریوں کا استعمال کریں کیونکہ ان میں ہو ا کا گزر ہوتاہے۔ اور گیلی جگہ پر سٹور نہ کریں۔ یہ احتیاط رکھیں کہ سٹور کرتے وقت بیج میں نمی کا تنا سب 12 فیصد ہو ناچاہئے۔

شرح بیج:

دھان کی ایک ایکڑ کی پنیری اُگانے کے لئے شرح بیج بلحاظ قسم درج ذیل ہے۔

شرح بیج (کلو گرام فی ایکڑ)

نمبر شماردھان کی اقسامتریا کدو کا طریقہخشک طریقہراب کا طریقہ
1اری، کےایس282، کے ایس کے 133 اور نیاب اری 9، نیاب 2013، کے ایس کے 4346 تا 78 تا 1015 تا 12
2سپر باسمتی ،باسمتی 385، باسمتی 2000، باسمتی 370 ، باسمتی پاک باسمتی 198، باسمتی 515 اور شاہین باسمتی ، پی ایس 2، پی کے 3864.5 تا 56 تا 710 تا 12
3پی ایچ بی۔ 71 ، وائے 26۔ شہنشاہ۔2 ، پرائیڈ۔1 ، آرائز سوئفٹ6

مندرجہ بالا شرح بیج 80 فیصد اُگاو والے بیج کےلئے ہے لیکن اگر اُگاو کم ہوتو اسی نسبت سے بیج کی مقدار میں اضافہ کریں۔

بیج کی دستیابی:

زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے پنجاب سیڈکارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج اس کے قائم کردہ مراکز اور مقرر کردہ ڈیلروں سے حاصل کریں۔ اس کے علاوہ رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا لا شاہ کا کو، نیاب فیصل آباد اور پرائیویٹ کمپنیوں سے بھی بیج مل سکتاہے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے پاس بھی اس سال چاول کی مختلف اقسام کا بیج مندرجہ ذیل مقدار میں موجود ہے۔ یہ بیج زہر آلود ہے۔

موٹی اقساممقدار بیج (40 کلوگرام والا تھیلا)باسمتی اقساممقدار بیج (40 کلو گرام والا تھیلا)
کےایس2822211سپر باسمتی3744
نیاب اری 92938باسمتی 515419
کےایس کے 1333298پی ایس 218256
اری 61983پی کے 386547
کےایس کے 434496نیاب131455
کل میزان34236

جواب دیجئے