سبز یوں کو کورے سے بچانے کیلئے سرکنڈے یا پرالی سے ڈھانپنے کی ہدایت

کاشتکاروںکو ٹماٹر ، مرچ ، بینگن ، کھیرے ، چپن کدو کی فصل کو کورے سے بچانے کیلئے سرکنڈے یا پرالی سے ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ سردی میں اضافہ اور خشک سالی کے باعث کورے کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے لہٰذا دھند کے ایام میں رات کے اوقات میں کاشتکار سبزیات کو کورے سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔

زرعی ماہرین نے بتایاکہ چونکہ بارش نہ ہونے اور سموگ کی شدت میں اضافہ کے باعث کورے کے عمل کے دوران زمین کے قریب کی ہوا سرد ہو جاتی ہے اور سرد ہوا کے گرم ہوا کی نسبت بھاری ہونے کی وجہ سے یہ رات کو کورے کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس سے فصلات خصوصاً سزیات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتاہے ۔انہوںنے کہاکہ سبزیات کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کاانحصار ان کی حساسیت کے باعث مناسب دیکھ بھال پر ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے دوران سردی ، دھند اور کورا سبزیات کو بری طرح متاثرکرتاہے لہٰذاانہیں موسمی اثرات سے بچانے کیلئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کرناضروری ہے۔

جواب دیجئے