سندھ پیاز کی پیداوار میں پہلے ، بلوچستان دوسرے نمبر پر

ملک میں پیاز کی پیداوار کے تناسب سے سندھ پہلے ، بلوچستان دوسرے ، پنجاب تیسرے

لاہور(اے پی پی ) خیبر پختونخوا چوتھے نمبر پر آگیا۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ سندھ میں پیاز کی مجموعی پیداوار 39 فیصد، بلوچستان میں 35 فیصد، پنجاب میں 18 فیصد ، خیبر پختونخوامیں 8فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے ہمارا ملک نہ صرف خود کفیل ہو چکاہے بلکہ پیاز کو دوسرے ممالک کو برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا رہاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ رواں مالی سال کے دوران پیاز کی شاندار پیداوارکے باعث برآمد میں اضافے کا امکان ہے ۔

جواب دیجئے