محکمہ زراعت کے زیر اہتمام سورج مکھی کی کاشت کے فروغ کے حوالے سے انعقاد

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام سورج مکھی کی کاشت کے فروغ کے حوالے سے ڈویژن بھر کے زراعت افسران کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد آفتاب ڈائریکٹر آئل سیڈ ز ، ڈاکٹر ساجدہ حبیب سن فلاور باٹنسٹ اور احسان محی الدین پلانٹ پتھالوجسٹ نے شرکاء کو سورج مکھی کی کاشت اور دیکھ بھال بارے لیکچرز دئیے۔

انہوںنے بتایاکہ پاکستان ہر سال 300ارب کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پرایک بوجھ ہے حالانکہ ہمارے ملک کی آب وہوا تیلدا اجناس کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے اور ہم تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دے کر اپنا قیمتی زرمبادلہ بچا سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے جبکہ سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے جس سے کاشتکارسورج مکھی کی کاشت سے کم وقت میں زیادہ منافع کما سکتے ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے سورج مکھی کی کاشت کے فروغ کے لیے سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ سورج مکھی کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں ضافہ کیا جاسکے جس سے ملکی خوردنی درآمدی بل میں بھی کمی واقع ہوگی۔

مزید برآں سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ہے جو 100سی130دنوں کے مختصر عرصہ میں پک کر تیار ہوجاتی ہے اور سال میں اس کی دوفصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں ۔

جواب دیجئے