مرغی کے گوشت کی قیمت370روپے کی بلندسطح پر جا پہنچی

شہر بھر میں مرغی کی طلب میں اچانک اضافے کے باعث سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت370روپے کی بلند سطح تک جاپہنچی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ شادی سیزن کے باعث مرغی کی طلب میں اضافے کا رجحان ہے جبکہ طلب کے مقابلے میں مرغی کی سپلائی کم ہے جس کے باعث زندہ مرغی برائلر کی قیمت 225 روپے کلو جبکہ گوشت کی قیمت370روپے کی بلند سطح تک جاپہنچی ہے ۔مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ اس وقت زیادہ تر مال پکوان ہاؤسز اور شادی ہالز کو سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ مرغی کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث عام گاہکوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔پولٹری ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہر میں سردی کی لہر کی آمد کے ساتھ ہی مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت بھی بڑھ سکتی ہے ۔

جواب دیجئے