ملک کے تمام علاقوں میں زیتون کی کاشت ممکن

محکمہ زراعت نے کہاہے کہ زیتون پاکستان کے تقریباً تمام علاقوں میں کاشت کی جاسکتی ہے
دنیا میں زیتون کی ایک ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ملک کے تقریباً تمام علاقوں میں زیتون کی کاشت ممکن ہے تاہم پوٹھوہار کا علاقہ خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ زیتون کا پودا ہر قسم کی زمین میں جہاں پانی کی مناسب مقدار موجود ہو کاشت کیا جاسکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق زیتون کے درخت کی نشوونما کیلئے ایسی آب وہوا جہاں گرمیوں میں موسم خشک، سردیوں میں درجہ حرارت کچھ عرصہ کیلئے 7 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم اور زیادہ بارشیں ہوتی ہوں، بہت مناسب ہے

جواب دیجئے