پھولوں کے کاشتکار گیندے کی کاشت رواں ماہ میں مکمل کرلیں، ماہرین

اہرین زراعت نے پھولوںکے کاشتکاروں کو گیندے کی کاشت رواں ماہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوں تو گیندے کا پودا تقریباً سارا سال ہی اگایا جا سکتا ہے تاہم موسم سرما کے دوران اس کی دسمبر کاشت مزید بہتر پیداوار کی ضامن ہوتی ہے اور یہ 15سی30 ڈگر ی سینٹی گریڈ پر زیادہ اگائو کاحامل ہوتا ہے مگر اسے شدید کورے سے بچانے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ گیندا ایک مفید ، سخت جان اور باغیچے میں آسانی سے اگایا جانے والا پھول ہے جس کی دنیا بھر میں 50 سے زائد اقسام کاشت کی جارہی ہیں نیز گیندے کے پتے گہرے سبز ، پھول سفید ، گولڈن ، اورنج ، پیلے اور سرخ ہونے کے باعث انتہائی خوش نما محسوس کیے جاتے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ باغبان و کاشتکار گیندے کی کاشت فرور ی و مارچ ، مئی و جون ، ستمبر اور اکتوبر میں بھی کرسکتے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ گیندے کی افریقن اقسام میں فلفی رفلز ، کلائمیکس ، ییلو سپریم، انکا ، فرسٹ لیڈی، جائنٹ سن سیٹ ،کرائون آف گولڈ، فرنچ اقسام میں کیوپڈ ییلو، فرنچ بٹر ، سوتھ ،بٹر بال ،گولڈی،رسٹی گلو، سنو بال ، گولڈن بال شامل ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ایک ایکڑ رقبہ پر گیندے کی کاشت کیلئے 500گرام بیج استعمال کیاجاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بیج لگانے سے پہلے کیاریوں کو اچھی طرح تیار کرلیں اور کیاریوں کا سائز 1×3 رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ کیاریوں میں 10کلوگرام فی مربع میٹر کے حساب سے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے سے شاندار فصل حاصل ہو سکتی ہے۔

پھولوں کے کاشتکار گیندے کی کاشت رواں ماہ میں مکمل کرلیں، ماہرین” ایک تبصرہ

جواب دیجئے