کاشتکار وں کو سن فلاور کی زیادہ پیداوار کیلئے ہائبرڈ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

ماہرین زراعت نے بہاولپور ، رحیم یار خاں،خانیوال ، ملتان ، وہاڑی ، بہاولنگر ، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازیخان کے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ سن فلاور کی کاشت یکم جنوری سے شروع کرکی31جنوری تک مکمل کر لیں اور کاشت کیلئے بھاری میرا زمین کا انتخاب کیاجائے نیز سن فلاور کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ہائبرڈ اقسام ہائی سن 33، ہائی سن 39، این کے 278، ایف ایچ 331، ڈی کے 4040، جی 101، 64-A-93 کاشت کی جائیں جن کی شرح بیج کو 2تا اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ رکھا جائے جس کا اگائو 90 فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے ۔ ماہرین زراعت نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے ہل پوری گہرائی تک چلائیں تاکہ پودے کی جڑیں گہرائی تک جا سکیں۔ انہوںنے کہا کہ اچھے اگائو کیلئے صاف ستھرے و دوغلی بیج کا انتخاب کریں ۔

فصل کو قطاروں میں کاشت کریں۔ قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو تااڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاشی علاقوں میں 12انچ رکھا جائے اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ بیج وتر میںکاشت کیا جائے اور بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ 2انچ ہو۔ انہوںنے کہا کہ اگر کھیلیوں پر کاشت کرنا ہو تو کھیلیاں رجر سے شرقاً غرباً نکالیں۔ انہوں نے بتایاکہ سن فلاور کو پلانٹر ، ٹریکٹر ڈرل یا سنگل روکاٹن ڈرل ،پوریا کرایا ڈبلنگ کے ذریعے بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیجئے