کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 6لاکھ ٹن سے بڑھ گئی

پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 6 لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ، سالانہ 25 کروڑ ڈالرکی کھجور برآمد کی جا رہی ہے ، تاہم اگرضروری سہولتیں میسر آجائیں تو برآمدی ہدف کو مزید بڑھایا جا سکتاہے ۔ہارویسٹ ٹریڈنگ ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان میں بہتر انتظامی خدمات اوردستیاب سہولتوں کے باعث برآمدی کھجور کی مالیت 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر حالیہ ایک سال میں 24 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھجور کی برآمد کے سلسلے میں فی الوقت مناسب سہولتیں نہ ہونے سے عالمی معیار کا مقابلہ کرنا مشکل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں۔

جواب دیجئے