ھیڑ ‘ بکریوں کے موذی مرض ’’ کاٹا ‘‘ کے کنٹرول کیلئے جاری پراجیکٹ کو مکمل کر لیاگیاہے

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر نوید احمد نیازی نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے جاری کردہ مرسلہ کے مطابق بھیڑ ‘ بکریوں کے موذی مرض ’’ کاٹا ‘‘ کے کنٹرول کیلئے جاری پراجیکٹ کو مکمل کر لیا گیا ہے

محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کے قابل ستائش اقدامات کے سبب اس بیماری پر صوبہ پنجاب میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ نے بہاولپور ، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژنز میں ایک کروڑ گیارہ لاکھ بھیڑ بکریوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے، اس مقصد کیلئے استعمال کی گئی ویکسین مقامی سطح پر ’’ وٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ‘‘ لاہور میں تیار کی گئی جو اعلیٰ اور بین الاقوامی معیار کی خصوصیات کی حامل تھی

جواب دیجئے