دھان میں پھٹکڑی کا استعمال کا فائدہ: ایک کسان کا ذاتی تجربہ

اس سال ھم نے دھان میں پھٹکڑی کا استعمال کیا ھے اور بہت اچھا رزلٹ ملا ھے۔
مجھے اس کے بارے میں معلومات یو ٹیوب کی وساطت سے بھارتی پنجابیوں کے ایک چینل سے ملی تھیں۔ ھم پھٹکڑی کے استعمال سے سھان کو دو طرح کے فائدے ملتے ھیں. پہلا فائدہ یہ ہے کہ جو بیماریاں جڑوں کے راستے فصل پر حملہ آور ھوتی ھیں پھٹکڑی ان کو کنٹرول کرتی ھے اور دوسرا فائدہ یہ ھے کہ یہ جڑوں کو مضبوط کرتی ھے اور فصل بہت اچھا جھاڑ بناتی ہے۔ اب رھا سوال مقدار کا تو ہم نے ایک ایکڑ کے لیے ایک کلوگرام پھٹکڑی لے کر کپڑے میں باندھ کر پانی لگاتے وقت پانی کی ٹوک (جہاں سے پانی کھیت میں جاتا ھے) میں رکھ دی تھی۔

اس کے علاوہ ھم نے دو اور چیزیں بھی استعمال کی ھیں. ان میں سے ایک چیز ھے تھاپیوں کا پانی. تھاپی کو کچھ لوگ اپلے بھی کہتے ھیں۔ یہ گوبر کو سکھانے کے لئے بنائی جاتی ھیں. کچھ لوگ انہیں پاتھیاں بھی کہتے ھیں ۔تھاپیوں کا پانی ھر ایک فصل کے لیے گروتھ پروموٹر کا کام کرتا ھے اس کا استعمال بہت آسان ھے. کم از کم 6 مہینے پرانی 8 تھاپیاں لے کر 35 لیٹر پانی میں 4 دن کے لیے ڈبو کر رکھیں. چوتھے یا پانچویں دن تھاپیاں نکال لیں. اب آپ کے ڈرم میں جو پانی بچے گا اس کا رنگ لال ھو چکا ہو گا. آپ یہ پانی ایک ایکڑ میں سپرے کر سکتے ھیں اگر فلڈ کرنا چاھیں تو 15 لیٹر ایک ایکڑ کے لیے کافی ھے. یہ کام کرنے کے چوتھے پانچویں دن آپ اپنی فصل دیکھ کر حیران رہ جائیں گے آپ یقین کریں کہ میرے منع کرنے کے باوجود میرے ساتھی نے دھان میں فی ایکڑ آدھی بوری ڈی اے پی کی بھی ڈال دی تھی لیکن اب وہ کہتا ھے کہ مجھے وہ آدھی بوری بھی نہیں ڈالنی چاہئے تھی.
اب آپ لوگ سوچ رھے ھوں گے کہ میں نے یہ چیزیں پہلے کیوں نہیں شیئر کیں تو اس کی دو وجہ ھیں
وہ انڈین پنجابی جس نے پھٹکڑی کا استعمال بتایا تھا وہ کہ رہا تھا کہ پھٹکڑی سال میں ایک بار ھر ایک کھیت میں ڈالنی چاھیے۔ میں تو آزما چکا ھوں آگے آپ کی مرضی ھے.
ایک اور بات ھم نے دھان میں اس آدھی بوری ڈی اے پی کے علاوہ نہ کوئی کھاد استعمال کی ھی اور نہ ھی کوئی کیڑے مار زھر استعمال کیا ھے اور فصل بھی ماشاءاللہ بہت اچھی ھے.

تحریر
یہ تحریر سوشل میڈیا پر موجود ایک گروپ کسان گھر میں شئیر کی گئی تھی جس پر مصنف کا نام نہیں لکھا گیا تھا.

جواب دیجئے