انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس کا افتتاح

مختلف کمپنیوں نے سٹال لگائے ، سیکرٹری لائیوسٹاک نے پالیسیوں پر روشنی ڈالی

دوروزہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس کاافتتاح مہمان خصوصی نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے کیا اس موقع پر جسٹس (ر)جاوید اقبال چیئرمین نیب نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پروفیسرڈاکٹرطلعت نصیر پاشا وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور، ڈاکٹر عبدالرحمٰن ڈائریکٹر جنرل (توسیع) پروفیسرڈاکٹر مسعود ربانی پرووائس چانسلر، ڈاکٹر آصف رفیق، ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر محمد ارشد و دیگر سٹیک ہولڈرزنے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف کمپنیوں نے سٹالز لگائے نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے محکمہ لائیوسٹاک کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ کی پیداوارکے حوالے سے پاکستان دنیا بھرمیں منفرد مقام رکھتاہے ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہاکہ لائیوسٹاک رسک الائونس کی جلد منظوری دی جائے گی

جواب دیجئے