دنیا کا مہنگا ترین پنیر: ایک لاکھ 10 ہزا روپے کلو

پنیر سے تو آپ واقف ہی ہوں گے
پاکستان میں اگر کوئی پنیر خریدنا چاہے تو 1000 سے 1500 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔
لیکن یورپ میں ایک خاص قسم کا پنیر بنایا جاتا ہے جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے.

یہ پنیر کس جانور کے دودھ سے بنتا ہے؟

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ یہ پنیر گدھی کے دودھ سے تیار ہوتا ہے. دیکھنے میں یہ گدھی پاکستان میں پائے جانے والے گدھوں جیسی ہی ہے لیکن بھائی لوگو یہ سربیا کی گدھی ہے جسے پیول کہتے ہیں.

یہ پنیر اتنا مہنگا کیوں ہے؟

پنیر بنانے والوں کا کہنا ہے کہ گدھی کا دودھ انتہائی مہنگا ہے یہی وجہ سے اس سے بننے والے پنیر کی قیمت بہت زیادہ ہے.
ایک کلو گدھی کے دودھ کی قیمت 5 ہزار روپے ہے اور ایک کلو پنیر بنانے کے لئے 20 کلو دودھ استعمال ہوتا ہے. اس طرح ایک کلو پنیر بنانے میں ایک لاکھ کا دودھ ہی صرف ہو جاتا ہے.

اس پنیر کی افادیت کیا ہے؟

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اتنا مہنگا پنیر کون استعمال کرتا ہو گا. تو بھائی صاحب یہ سربیا کی ایلیٹ کلاس یعنی اشرافیہ استعمال کرتی ہے. اس کے علاوہ دل کے مریض بھی اگر استطاعت ہو تو استعمال کرتے ہیں. دل کے مریضوں کے لئے یہ پنیر اکسیر کا کام دیتا ہے.
سائنسی طور پر دیکھا جائے تو اس میں پروٹین، کیلشیم، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پھر پور مقدار میں پائے جائے ہیں. اور ان اجزا کی موجودگی اس کی طبی افادیت میں کئی گنا اضافہ کر دیتی ہے.

آخری بات

آخری بات یہ ہے کہ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پنیر اتنا مہنگا کیسے ہو سکتا ہے اور وہ بھی گدھی کے دودھ کا؟
تو بھائی صاحب آپ سے سوال ہے کہ آپ کبھی گدھی کے دودھ کا پنیر خریدنے مارکیٹ گئے ہیں.

جواب دیجئے