رواں سال ستمبر کے دوران ملک سے سبزیوں کی برآمد میں 72.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے تیسرے مہینے میں پاکستان نے سبزیوں کی برآمد سے 11.8 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 72.6 فیصد زیادہ ہے ۔ ستمبر 2017 میں پاکستان نے سبزیوں کی برآمد سے 6.9 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایاتھا۔