سورج مکھی کی کاشت میں اضافہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں

پاکستان سالانہ 300 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جس سے قومی خزانہ پر ادائیگیوں کا بوجھ بڑھتا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی کیلئے صوبہ میں سورج مکھی کی کاشت میں اضافہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سیزن 2018-19ء کیلئے صوبہ میں سورج مکھی کی کاشت کا ہدف 2 لاکھ 10 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ میں سورج مکھی کی کاشت بڑھانے کیلئے کاشتکاروں کیلئے متعدد مراعات بھی متعارف کروائی ہیں اور صوبائی حکومت صوبہ میں سورج مکھی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو 5 ہزار روپے فی ایکڑ کی سبسڈی بھی فراہم کر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورج مکھی اہم نقد آور فصل ہے اودیگر روایتی فصلوں کے مقابلہ میں فی ایکڑ زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے۔ 

جواب دیجئے