ماہرین زراعت نے بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنیری کو مختلف بیماریوں کے حملہ کا خدشہ رہتاہے لہذا کاشتکار اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور تنے کے گلائوکے حملہ کی صورت میں فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بینگن کی پنیری پرابتدائی ایام میں ہی تنے کے گلائو کی بیماری کا حملہ ہوسکتاہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپرزمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پرحملہ آورہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں‘ اس بیماری کے نتیجے میں تنے پر ہلکاسا یابھورا نشان پڑجاتاہے جس پر اگرفوری قابونہ پایا جائے تو یہ تنے کوخشک کرکے پودے کی تباہی کا موجب بھی بن سکتی ہے ‘کاشتکار پنیری پر خاص نظررکھیں۔