محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی موسم بہار کی کاشت کے شیڈول اور بمپر کراپ کی حامل منظور شدہ اقسام کا اعلا ن کردیا

محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی موسم بہار کی کاشت کے شیڈول اور بمپر کراپ کی حامل منظور شدہ اقسام کا اعلا ن کردیا ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ اقسام کاشت کریں تاکہ شاندار فصل حاصل ہو سکے۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ بہاولپور ، رحیم یارخان ،خانیوال، ملتان ،وہاڑی ،بہاولنگر میں سورج مکھی کی کاشت یکم جنوری سے 31جنوری تک ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان ، لیہ ، لودھراں ، راجن پور ، بھکر میں 10جنوری سے 10فروری تک ، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب ، جھنگ ، ساہیوال، اوکاڑہ اور فیصل آباد کے اضلاع میں 15جنور ی سی15 فروری تک ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، لاہور ،منڈی بہائوالدین ، قصور ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ، نارووال میں یکم فروری سے 28فروری تک ، اٹک ، راولپنڈی ، گجرات ، چکوال میں یکم فروری سے 25 فروری تک کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار سورج مکھی کی بہترین پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام ہائی سن 33، ہائی سن 39، اگورہ 4، این کے 278، ڈی کے 4040، 64A93 ، ایف ایچ 331 وغیرہ کی کاشت یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیجئے