محکمہ زراعت کا تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے کسانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان

محکمہ زراعت نے تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے کسانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہیںمناسب و منافع بخش نرخوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تیلدار اجناس کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔محکمہ زراعت کے ذرائع نے کہا کہ تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے سے کسانوں کو مالی تحفظ بھی حاصل ہوگانیزتیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کی مہم سے کسانوں کا شعور غیر معمولی طور پر بلند ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم سے کسان کی سوچ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور وہ دوسری زرعی اجناس کی نسبت تیل دار اجناس کی کاشت سے زیادہ مالی فائدہ ملنے کے سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل دار اجناس کی کاشت سے جہاں درآمدی بل کم ہو گا وہیں کسان کو کم محنت سے زیادہ منافع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مہم میں کسانوں نے گہری دلچسپی لی ہے اور انہوں نے تیل دار اجناس کی کاشت کرنے کے فوائد کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں میں بیداری کی نئی لہر زرعی شعبہ کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہیں اور ان منصوبوں کے فوائد کے بارے اب کسان ماضی کی نسبت زیادہ آگاہ ہے کیونکہ کسان سمجھتا ہے کہ محکمہ زراعت اس کے مفادات کا محافظ ہے اور اسے مالی طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کینولا، سورج مکھی وغیرہ جیسی تیل دار اجناس کی کاشت میں ممکنہ اضافے سے ملک کے خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے اخراجات میں کمی ہو گی ۔

جواب دیجئے