ویتنام پاکستان کیلئے بہترین منڈی ثابت ہو سکتی ہے ،وفاقی چیمبر

وفاقی چیمبر کے صدر انجینئردارو خان اچکز ئی نے پاکستان اور ویتنام کے باہمی معاشی وتجارتی تعلقات پر ایک رپورٹ جاری کی جسے ایف پی سی سی آئی نے تیا ر کیا ہے ۔ انجینئردارو خان اچکز ئی نے کہاکہ اس رپورٹ کے مطابق ویتنام پاکستان کیلئے ایک بہترین تجارتی منڈی ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ

وہاں باہمی تجارت وسرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ویتنام ایک ابھر تی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے جس کی مجموعی ملکی پیداوار220.4 ارب ڈالر ہے اور فی کس آمدنی 2353.4ڈالر ہے

۔یہ رپورٹ ظاہر کر تی ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے مابین موجودہ تجارتی حجم633ملین ڈالر ہے جو کہ بہت کم ہے جبکہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں بر آمدات بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے جن میں سر جیکل آلات،غذائی اجناس، سی فوڈ، انفا رمیشن ٹیکنالوجی،لیدر مصنوعات اور فارما سیو ٹیکل پراڈکٹس شامل ہیں جن کی ویتنام میں بڑی مانگ ہے ۔ انجینئردارو خان اچکز ئی نے کہاکہ اس رپورٹ میں یہ تجویز کیاگیا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو فروغ دینے کیلئے مختلف تجارتی و سرمایہ کا ری کے معاہدے طے پانا بہت ضروری ہے جس سے با ہمی تجا رت وسر ما یہ کاری کو فروغ ملے ۔اس کے علاوہ دوطرفہ تجارتی وفود کا تبادلہ،مختلف تجارتی نمائشوں میں شرکت اور جوائنٹ بزنس کونسل کوActivate کرنا شامل ہے ۔

جواب دیجئے