پنجاب میں چنے کی کاشت کارقبہ 21لاکھ 90ہزار ایکڑ اور پیداوار 4لاکھ 9ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ جڑی بوٹیوں پر قابو پا کر چنے کی پیداوار میں مزید اضافہ بھی کیاجاسکتاہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ چنے کے کاشتکار فصل میں جڑی بوٹیوں کے تدارک پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ اس مرحلہ پر وتر اچھا ہونے کی وجہ سے جڑی بوٹیاں تیزی سے اگتی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ چنا ربیع کی ایک اہم پھلی دار فصل ہے اور پنجاب میں چنے کا تقریباً 92فیصد رقبہ بارانی علاقوں پر مشتمل ہے۔ انہوںنے بتایاکہ چنے کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی، سنڈیوں اور کیڑوں پر کنٹرول انتہائی ضروری ہے۔انہوںنے بتایا کہ اگر فصل پر دیمک یا ٹوکے کا حملہ نظر آئے تو زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا استعمال کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے امریکن سنڈی حملہ آور ہو سکتی ہے لہٰذا کاشتکار بھائی اپنے کھیت کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور حملہ کی صورت میں سفارش کردہ زہر کے سپرے سے بروقت تدارک کریں۔
حالیہ مضامین
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
انگریزی مضامین پڑھیں: Agriculture Information Bank
Keeping Children Safe in Farms and other Rural Areas
Estimation of morphological, biochemical and genetic diversity in pomegranate (punica granatum l.) Germplasm

The dying art of making handmade farming tools
Mealy bug: An emerging threat to cotton crop

Household Chemicals & Children: What You Need to Know
