پنگریومیں شدید خشک سالی سے سبز چارہ نایاب ہوگیا

ھوسے کی قیمت700روپے من سے تجاوز ، لوگ اپنے مویشی فروخت کرنے پرمجبور

پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں مویشیوں کے بھوسے کی قیمت 700 روپے من سے بھی تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ سے مویشی پال افراد اپنے مویشی فروخت کرنے پرمجبورہوگئے ہیں ۔ پنگریو اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں جاری تاریخ کی شدیدترین خشک سالی کے باعث مویشیوں کا سبز چارہ نایاب ہوچکا ہے ۔مویشی پال افراداپنے مویشیوں کوبھوسہ اوردیگرخشک چارہ کھلانے پرمجبور ہیں تاہم سبز چارے کی نایابی کے بعد بڑے پیمانے پربھوسے اور دیگرخشک چارے کے استعمال کے باعث زیریں سندھ میں بھوسے کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ بھوسہ اسٹاک کرنے والے بڑے زمیندار اورتاجرخوشی سے نہال ہوگئے ہیں ،ان زمینداروں اورتاجروں نے چندروزمیں بھاری منافع کمالیا ہے ۔

جواب دیجئے