چاول کی کاشت کیلئے حیران کن مشین تیار کرلی گئی

مصری سائنسدانوں نے چاول کی کاشت کی حیران کن مشین تیار کرلی
چاول کی کاشت کے لیے پانی کی بہت زیادہ مقدار درکار ہوتی ہے لیکن اب مصری سائنسدانوں نے ایک ایسی مشین تیار کرلی ہے جو چاول کی فصل سے قبل زمین کو کچھ اس طرح تیار کرتی ہے کہ چاول اگانے کے لیے پانی کی ضرورت نصف اور کھاد کی ضرورت ایک چوتھائی رہ جاتی ہے۔
قاہرہ میں واقع ریگستانی تحقیقی مرکز کے نوجوان سائنسداں محمد السعید الجری نے یہ مشین بنائی ہے جس پر انہیں انٹرنیشنل کمیشن برائے آن اریگیشن اینڈ ڈرینیج ( آئی سی آئی ڈی) کی جانب سے سال 2016 کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ اس سادہ مشین کو پانی اور مٹی کی ’’مینجمنٹ مشین‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو چاول کی فصلوں کو خودکار انداز میں زمین میں بوتی ہے

جواب دیجئے