گندم کی فصل کو پہلا پانی 20سی25روز بعد دینے کی ہدایت

کاشتکاروں کوتھور باڑہ زمینوںمیں بہتر اندرونی نکاس والے رقبہ پر گندم کی فصل کو پہلا اور بھرپور پانی 20سی25روز بعد دینے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ مذکورہ ایام کے بعد کاشتکار زمین کو وقفوں سے پانی اس طرح دیتے رہیں کہ نمکیات جڑوں سے نیچے رہیں۔

زرعی ماہرین نے کہا کہ سخت بافت کی تھورباڑہ زمینوں میں جن کا اندرونی نکاس کم ہو وہاں پہلی آبپاشی کے ساتھ 10 کلوگرام فی ایکڑ گندھک کا تیزاب ڈالنے سے گندم کی فصل پہلا پانی لگانے کے بعد پیلی نہیں ہوتی کیونکہ اس عمل سے زمین میں ہوا اور پانی کا گزر آسان ہو جاتا ہے اور پیداوار بہتر ہوتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اصلاحی عمل کے بعد کاشتہ گندم کو 2.50 بوری یوریا، 5 بوریاں سنگل سپرفاسفیٹ یا 2 بوریاں ٹرپل سپرفاسفیٹ اور 1.25 بوری سلفیٹ آف پوٹاش ڈالی جائیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ سالوں سے گندم میں چند عناصر صغیرہ جن میں بوران اور کاپر بہت اہم ہیں کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس سے پیداوار کم ہو جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر کاشتکار گندم کو دو کلوگرام کاپر فی ایکڑ پہلے پانی کے ساتھ ڈال دیں تو اس کے مزید بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

جواب دیجئے