گندم کے کاشتکاروں کو 15دسمبر تک بوائی مکمل کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15دسمبر تک بوائی ہر حال میں مکمل کرلیں اورتاخیر سے کاشت کے باعث شرح بیج میں اضافہ کا بھی خاص خیال رکھاجائے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ چونکہ بوائی میں تاخیرکے باعث بیج کا اگائو کم ہوجاتا ہے اسلئے تاخیرکی صورت میں شرح بیج میں اضافہ ضروری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ 15دسمبر تک کاشت کی صورت میں 60کلو گرام فی ایکڑ بیج کا استعمال کیاجاناچاہئیے۔انہوں نے کہا کہ بہترپیداوار کے لئے منظورشدہ بیج کا استعمال اشدضروری ہے تاہم گھرمیں بیج موجودہونے کی صورت میں اسے محکمہ زراعت توسیع کے مقامی دفاترسے مفت گریڈ کرواکر زہر لگانے کے بعد کاشت کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ محکمہ زراعت نے اس ضمن میں فری ہیلپ لائن بھی قائم کررکھی ہے لہذا گندم کے کاشتکار مشاورت ‘رہنمائی یاکسی دیگر مسئلہ پر صبح8سے رات 8بجے تک فری ہیلپ لائن پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیجئے