گندم کے یکساں نرخ مقرر کئے جائیں:فلور ملز ایسوسی ایشن

محکمہ خوراک سندھ کے اقدامات سے خزانے کو 5ارب کا نقصان پہنچایا جائے گا

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری ، سابق چیئرمین لیاقت علی خان اور میاں ریاض احمد نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ نے 45 کروڑ روپے کا مبینہ کک بیک لینے کیلئے حکومتی خزانے کو 5 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کیلئے کمر کس لی ۔ محکمہ خوراک سندھ نے 100 کلوگندم بمعہ پولی بیگ 3150 روپے نرخ مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی ، وفاقی حکومت محکمہ خوراک سندھ کی بیورکریسی کی کارستانی کا فوری طور پر نوٹس لے ۔ محکمہ خوراک سندھ نے 5 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کیلئے رکھی ہے جبکہ 9 لاکھ ٹن گندم مقامی استعمال کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ 100 کلو گندم بمعہ پولی بیگ (پنجاب سے ) کم ریٹ نکالنے کی منظور ی کی صورت میں پنجاب کے مقابلے میں 9 لاکھ ٹن سستی گندم فروخت کرنے کی آڑ میں بیورو کریسی 45 کروڑ روپے کا مبینہ کک بیک حاصل کرے گی جبکہ حکومتی خزانے کو 5 ارب روپے کا نقصان پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے ملک میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کئے جائیں کیونکہ سستی گندم کی آڑ میں گندم کے خریداروں سے رشوت کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جواب دیجئے