حکومت پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف 10 ملین ہیکٹر اور سورج مکھی کی کاشت کا ہدف2 لاکھ50 ہزار ایکڑ مقرر کر دیا

حکومت پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں رواں سیزن کے دوران گندم کی کاشت کا ہدف 10 ملین ہیکٹر اورتیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے سورج مکھی کی کاشت کا ہدف2 لاکھ50 ہزار ایکڑ مقرر کر د یا ہے اور کہا ہے کہ گندم اور تیلدار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ گندم ہماری بنیادی غذا ہے اور اس لحاظ سے یہ اہم ترین فصل ہے جس کی پیداوار میں اضافہ بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ہر سال00 3ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر ایک بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آب و ہوا تیلدار اجناس کی کاشت کیلئے موزوں ہے اور ہم تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دے کر اپنا قیمتی زرمبادلہ بچا سکتے ہیں۔سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے۔سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جس سے کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے کم وقت میں زیادہ منافع کما سکتے ہیں۔

جواب دیجئے