سورج مکھی کی کاشت کا موزوں ترین وقت 25جنوری سے فروری کے آخر تک ہے، ترجمان محکمہ زراعت

سورج مکھی کی کاشت کا موسم بہار کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کے منصوبہ کے تحت سورج مکھی کا شت کیلئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ زعی ماہرین ،سائنسدانوں، برآمد کنندگان، کسان تنظیموں کی مشاورت سے پنجاب کے اضلاع میں موسم بہار کا شیڈول جاری کیاگیا ہے جس کے پہلے حصے میں بہاول پور ،رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں جن میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم جنوری سے 31جنوری تک مقرر کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے حصہ میں مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ،لیہ ، لودھراں، راجن پوراور بھکر شامل ہیں جہاں سورج مکھی کی کاشت کاوقت10جنوری سی10فروری تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ ، ساہیوال ،اورکاڑہ ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ،گوجرانوالہ، لاہور ، منڈی بہائوالدین ،قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، نارووال، اٹک ،راولپنڈی، گجرات ،چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت25جنوری سے فروری کے آخر تک مقرر کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے صحیح وقت پر اس کی کاشت بہت ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کی گئی سورج مکھی سے پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے۔

جواب دیجئے