شلجم کی اگیتی فصل کی کا شت جلد شروع کرنے کی ہدایت

کا شتکا ر شلجم کی اگیتی فصل کی کا شت اگست سے شروع کر یں ،زرعی ماہرین

زرعی ماہرین نے شلجم کے کا شت کا رو ں کو ہدا یت کی ہے کہ و ہ شلجم کی اگیتی فصل کی کا شت ا گست سے شروع کر دیں، فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصو ل کیلئے منظورشد ہ اقسا م دیسی سرخ پر پل ٹا پ اور گولڈن با ل کا شت کریں ،شلجم کی کا شت کیلئے بہتر نکاس والی ذرخیز میرا ز مین کا انتخا ب کریں، کھیت کی تیار ی کیلئے ایک با ر مٹی پلٹنے وا لا ہل اور 2سے 3مر تبہ عا م ہل چلائیں ،ہر دفعہ ہل چلانے کے بعد سہا گہ دے کر زمین کو اچھی طرح نر م اور بھر بھرا کر لیں، ز مین کاہمو ار ہونا بھی بہت ضرور ی ہے، کا شت کے وقت ایک بو ر ی ڈ ی ا ے پی اور ایک بو ر ی پو ٹا ش فی ایکڑ ضروراستعما ل کریں ،اچھے ا گا ئو کیلئے ایک کلو گرا م صحت مند اور بہتر شرح ا گا ئو وا لا بیج فی ایکڑ استعما ل کریں ،فصل کو پھیپھو ندی سے پھیلنے وا لی بیما ریو ں سے بچا نے کیلیء بیج کو محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کی سفارش کر د ہ ز ہر لگا کر کا شت کریں

جواب دیجئے