کاشتکار 15نومبر تک سونف کی کاشت کیلئے بیج کی شرح 4سی5 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں، تر جمان محکمہ زراعت

کاشتکار 15نومبر تک سونف کی کاشت کیلئے بیج کی شرح 4سی5 کلوگرام فی ایکڑ رکھیںاورقطاروں کافاصلہ بھی ڈیڑھ فٹ تک رکھا جائے جبکہ پودے کا پودے سے فاصلہ 9انچ سے کم نہ ہو تاکہ پودے کا بہتر اگائو ممکن ہو سکے، محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ سونف کو ادویاتی پودوں میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ سونف کا استعمال نہ صرف ادویات سازی میں ہوتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے دودھ دینے والے جانوروں کے دود ھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے لہٰذا اس کی بروقت کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کر کے بھرپور منافع حاصل کیا جا سکتا ہے، انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ سونف کا پودا ہر قسم کی زمین میں بویا جا سکتا ہے لیکن ذرخیز چکنی مٹی اس کی کاشت کیلئے زیادہ موزوں ہے، انہوںنے کہاکہ کاشتکار سونف کی فصل کی کاشت سے قبل 3یا 4مرتبہ ہل چلا کر زمین نرم اور ہموار کرلیںاور3سے 4ٹرالی فی ایکڑ گوبر کی کھاد ڈا لنے سے 25فیصد تک پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ،انہوںنے مزید بتایا کہ سونف کی کاشت بذریعہ چھٹا ، لائنوں میں یا و ٹیں بنا کر الگ الگ طریقوں سے کی جا سکتی ہے ، انہوںنے کہاکہ دس بارہ دن تک سونف کا اگائو مکمل ہو جاتا ہے اس لئے اگائو مکمل ہونے کے بعد جب پودے 5سی6انچ لمبے ہو جائیں تو پہلا پانی لگا دیا جائے جبکہ چھٹے سے کاشت کی صورت میں چھٹا دے کر بار ہیرو یا تر پھالی پھیرنے کے بعد ہلکا سہاگہ دے کر پانی لگانے سے بھی شاندار فصل حاصل کی جا سکتی ہے۔

جواب دیجئے