کینیا کو چاول کی بر آمد میں اضافہ،4لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز

ارب ڈالر کا ہدف باآسانی حاصل کرلیں گے ،سابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز عبد الرحیم جانو

کراچی(بزنس رپورٹر)اسلام آباد میں تعینات کینیا کے ہائی کمشنر پروفیسر جولیس کیبٹ بائی ٹوک نے کراچی میں کینیا کے اعزازی سفیرحنیف جانو ، عبدی قادر واریو فرسٹ سیکریٹری کینیا کے ہمراہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے کراچی آفس کا دورہ کیا اور ریپ کے عہدیداران اور چاول کے ممتاز بر آمد کنندگان کے ساتھ ایک ملاقات کی، ملاقات کے دوران سابق چیئرمین عبد الرحیم جانو، سابق ممبر قومی اسمبلی عبد الرشید گوڈیل، دادو چیمبر کے صدر غلام مصطفیٰ سولنگی کے علاوہ ممتاز رائس ایکسپورٹرز چیلا رام، کاظم کھانڈوالا ، شیراز احمد شیخ ،مہیش تلریجا ، قمر رضا شوکت ، یونس طارق اور دیگر ممبران موجود تھے ۔ عبد الرحیم جانو نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کینیا کو پاکستانی چاول کی بر آمدات کے اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2017-18میں بھی کینیا کو چاول کی بر آمدات حوصلہ افزاء ہیں اورگزشتہ مالی سال جولائی تا مئی کے دوران 4 لاکھ 2ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کیاجا چکا ہے جس کی مالیت تقریباً150ملین ڈالر ہے ، رواں سال 2ارب ڈالر کا ہدف با آسانی حاصل کرلیں گے ۔

جواب دیجئے